Saturday, 18 June 2016

آیت اللہ العظمی ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی

0 comments

آیت اللہ العظمی ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی 


سید ابوالفضل برقعی (مکمل نام: سید ابوالفضل ابن الرضا برقعی قمی، متولد ۱۲۸۷ - وفات ۱۳۷۰)، مشہور ایرانی مصلحین میں سے ہوتا ہے،جو ایک 
مفسر،محدث،مناظر اور مورخ ہونے کے علاوہ ایک عظیم مجتہد و فقیہ بھی تھے۔

آپ قم کے ایک شیعہ مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد ایک زاہد اور عبادت گزار شخص تھے۔آپ کی والدہ سکینہ سلطان تھیں جو شیخ غلام رضا قمی کی بیٹی تھیں۔

آپ نے دس سال کی عمر میں مکتب میں قدم رکھا، ، تعلیم و قرائت قرآن سے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا،بعد میں شیخ عبدالکریم حائری جو مشہور شیعہ مجتہد تھے ان سے علم فقه و اصول فقه کی تعلیم حاصل کی۔پھر آپ نجف چلے گئے اور تین سال وہاں مرجع شیعه سید ابوالحسن اصفهانی سے کسب علم کیا۔ برقعی نے ایران واپس آنے سے پہلے سید ابوالحسن اصفهانی سے ، تصدیق اجتهاد حاصل کی۔. ایران واپس آکر آپ نے تدریس و تحقیقاورر علوم دینی، مسائل سیاسی میں مشغول ہو گئے۔. آپ نے سید ابوالقاسم کاشانی سے مراسم اور ہم نشینی اختیار کی۔ آپ نے مسجد گذر وزیردفتر میں طویل عرصے مسلمانوں کو جهل و ناداسے دور کرنے کیلے وعظ اور دروس کا سلسلہ شروع کیا۔

آیت اللہ برقعی نے45 سال کی عمر تک اہل تشیع مذہب کے دفاع میں درجنوں کتابیں لکھیں۔جن میں "عقل و دین" اور "التفتیش" نامی کتب بھی شامل ہیں۔بہت جلد آپ کو احساس ہوا کہ اہل تشیع میں بہت سی رسومات و خرافات ہیں جن کا دور رسالت و دور آئمہ معصومین میں ذکر نہیں ملتا۔چنانچہ آپ نے اصلاح شیعت کیلے اپنی زندگی وقف کرنے کی ٹھانی۔

آپ نے شیعہ راویون کے احوال اور ان سے متعلق احکامات پر مشتمل علم رجال کی ایک اعلی کتاب "تراجم الرجال" لکھی،جو کہ دس جلدوں پر مشتمل تھی۔

آپ نے سولہ سو صفحات پر مشتمل ایک تفسیر قرآن لکھی جو کہ فرقہ پرستی سے آزاد اور غیرجانبدار انہ طور سے لکھی۔اس کے مقدمہ میں یہ باور کرایا کہ قرآن مجید سب کیلے قابل فہم اور ہدایت کا ذریعہ ہے۔


  • درسی از ولایت
  • حافظ شکن (ردی بر حافظ)
  • عرض اخبار اصول بر قرآن و عقول
  • تابشی از قرآن
  • اصول دین از نظر قرآن
  • خرافات وفور در زیارات قبور
  • بررسی علمی در احادیث مهدی
  • تضاد مفاتیح الجنان با قرآن
  • دعاهایی از قرآن
  • دعای ندبه و خرافات آن
  • سوانح ایام (زندگی نامه به قلم خودشان)